پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ 24 گھنٹے کے دوران 14 اشتہاری مجرمان گرفتار

عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، ڈی پی او
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پولیس نے 14اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ مزید کارروائیوں کےدوران8 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 1کلو سے زائد ہیروئن، 1 کلو سے زائد چرس اور 196 لیٹر شراب برآمد کرلی ہے۔ اس کے علاواہ بہاولنگر پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والے 4 ملزمان گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈی پی او بہاولنگر حافظ کامران اصغر کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔