جنگلات ماحول کے تحفظ کا واحد ذریعہ ہیں۔ ہمیں جنگلات کاٹنے کی بجائے نئے جنگلات لگانے چاہئیں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول دے سکیں۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر ڈاکٹر محمد اسحٰق

سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے سینئر ہیڈ مسٹریس ڈاکٹر شہلا انجم اور سکول کے سٹاف کی تعریف کی اور پلانٹیشن ایکٹویٹی پر انکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) درخت زندگی کی علامت ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کا واحد راستہ شجر کاری ہے۔ جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر ماڈل گرلز ہائی سکول میں شجر کاری کے بعد سی ای او ایجوکیشن اہم کا پیغام۔ تفصیلات کے مطابق جنگلات کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول بہاولنگر میں شجر کاری کی گئی۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر ڈاکٹر محمد اسحق، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری محمد اسلم اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری حافظ محمد ساجد نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر شجر کاری مہم میں شرکت کی۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے سینئر ہیڈ مسٹریس ڈاکٹر شہلا انجم اور سکول کے سٹاف کی تعریف کی اور پلانٹیشن ایکٹویٹی پر انکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔
سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر ڈاکٹر محمد اسحق کا کہنا تھا کہ جنگلات ماحول کے تحفظ کا واحد ذریعہ ہیں۔ ہمیں جنگلات کاٹنے کی بجائے نئے جنگلات لگانے چاہئیں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول دے سکیں۔