القادر ٹرسٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے اس فیصلے سے عدلیہ پر عوام کا مزید اعتماد بحال ہوگا۔ چئیرمین یوسی جھنگی سیداں حاجی گلفراز خان

مسلم لیگ ن اظہار تشکر کی مرکزی تقریب جھنگی سیداں میں راجہ ناصر عظمت حسین رانجھا ظہیر معاویہ محمد شفیق مغل حبیب مغل بابر مغل ارباب بابر بٹ شوکت حیات نیازی سمیت بڑی تعداد میں نون لیگی ورکرز موجود تھے

ترنول (حافظ شیرافضل ) القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو سزا ہونے کے بعداسلام آباد کی یونین کونسل جھنگی سیداں چئیرمین حاجی گلفراز خان کے مرکزی آفس میں اظہار تشکر کی مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا مسلم لیگ ن کے کارکنان جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ اسلام آباد یونین کونسل جھنگی سیداں چئیرمین حاجی گلفراز خان نے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا القادر ٹرسٹ کے حوالے سے فیصلہ خوش آئند ہے اس فیصلے کے بعد عوام کا عدلیہ پر مزید اعتماد بحال ہوگا مزید انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 46 انجم عقیل خان کی قیادت میں یوسی جھنگی سیداں کی عوام سے کئیے ہوئے وعدوں کی تکمیل کا سفر جاری ہے مزید انہوں نے کہا کہ پختہ گلیاں سوریج سسٹم پانی بجلی تعلیم کے مسائل پر بھی جلد قابو پالیا جائے گا۔ اپنے علاقے یوسی جھنگی سیداں میں کروڑوں روپئیے کی خطیر رقم خرچ کی گئی۔ مسلم لیگ ن اظہار تشکر کی مرکزی تقریب جھنگی سیداں میں راجہ ناصر عظمت حسین رانجھا ظہیر معاویہ محمد شفیق مغل حبیب مغل بابر مغل ارباب بابر بٹ شوکت حیات نیازی سمیت بڑی تعداد میں نون لیگی ورکرز موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button