نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ دفتر پولیس پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے کی سلامی، بعد ازاں عبدالرزاق شہید پولیس لائنز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، ڈی پی او آفس میں ہیڈ آف برانچز کے ساتھ میٹنگ کی اور مناسب ہدایات جاری کیں

پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے کامیابی شہریوں کیساتھ شائستہ رویے ،فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی اور فوری رسپانس سے مشروط ہے ۔لہذا عوام کیساتھ رشتہ ابلاغ کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈی پی او بہاولنگر

بہاولنگر( بیورو رپورٹ) نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔دفتر پولیس پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے کی سلامی، بعد ازاں عبدالرزاق شہید پولیس لائنز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، ڈی پی او آفس میں ہیڈ آف برانچز کے ساتھ میٹنگ کی اور مناسب ہدایات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر کامران اصغر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔دفتر پولیس پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ڈی پی او نے عبدالرزاق شہید پولیس لائن میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پولیس کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ڈی پی او نے ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ کے ہمراہ ڈی پی او آفس کی برانچز کا وزٹ کیا اور ہیڈ آف برانچز کے ساتھ میٹنگ کی اور دفتری سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں کہ دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے ،تمام انچارج برانچز کو ہدایت کی کہ ریکارڈ کی تکمیل کویقینی بنائیں ،ریکارڈ کی تکمیل میں تاخیر ہر گزبرداشت نہ کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے کامیابی شہریوں کیساتھ شائستہ رویے ،فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی اور فوری رسپانس سے مشروط ہے ۔لہذا عوام کیساتھ رشتہ ابلاغ کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button