دعوت اسلامی حلقہ رائیونڈ نے سٹی پریس کلب رائیونڈ کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں اسلامی طرز عمل کی فقید المثال دعوت کا اہتمام کیا

سٹی پریس کلب رائیونڈ کے عہدے داران نے نماز عشاء باجماعت ادا کی اور چھٹی مرتبہ الیکشن کی کامیابی پر شکرانے کے نوافل ادا کیے

رائیونڈ(کاشف رمضان) سٹی پریس کلب رائیونڈ کی نو منتخب قیادت کو سیاسی سماجی تاجر برادری اور صحافی برادری سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور تنظیموں کے ساتھ ساتھ مذہبی جماعتوں سے بھی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے،سٹی پریس کلب رائیونڈ کی نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں دعوت اسلامی حلقہ رائیونڈ کے منتظمین کی جانب سے جامع مسجد فیضان ابراہیم میں دعائیہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا،وقار مدنی عطاری میڈیا کوارڈینیٹر دعوت اسلامی حلقہ رائیونڈ اور رائیونڈ ٹاؤن کے نگران عظیم عطاری نے رائیونڈ کے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ سٹی پریس کلب رائیونڈ کے عہدے داران کا پرتپاک استقبال کیا،سٹی پریس کلب رائیونڈ کے عہدے داران نے جامعہ مسجد فیضان ابراہیم میں نماز عشاء باجماعت ادا کی اور اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے چھٹی مرتبہ سالانہ الیکشن کی کامیابی پر شکرانے کے نوافل ادا کیے،اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا، میڈیا کوآرڈینیٹر دعوت اسلامی وقار مدنی عطاری اور ٹاؤن نگران عظیم عطاری نے سٹی پریس کلب رائیونڈ کہ عہدے داران کو سنتوں بھرا درس دیا،سٹی پریس کلب رائیونڈ کے عہدے داران اور ممبران کی کلمہ حق گوئی پر استقامت کے لئے دعوت اسلامی کی جانب سے خصوصی دعا کروائی گئی اور نو منتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا،اس موقع پر دعوت اسلامی حلقہ رائیونڈ کے ذمہ داران کی جانب سے سٹی پریس کلب رائیونڈ کے عہدے داران کو اسلامی کتب تحفے میں پیش کی گئی اور سٹی پریس کلب رائیونڈ کے عہدے داران کے لیے پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا،چیئرمین سٹی پریس کلب رائیونڈ فہیم اکبر سندھو نے اس فقید المثال دعوت کا اہتمام کرنے پر دعوت اسلامی حلقہ رائیونڈ کے تمام اسلامی بھائیوں کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button