بارش اور بجلی کا گٹھ جوڑ خاتون کی جان لے گیا۔

بارش کے باعث ہینڈ پمپ میں بجلی کا کرنٹ آگیا۔ گھریلو خاتون نے وضو کرنے کی خاطر ہینڈ پمپ کو چھوا تو اسے کرنٹ لگ گیا
منچن آباد (طاہر کریم خان سے) بارش اور بجلی کا گٹھ جوڑ خاتون کی جان لے گیا۔ نواحی گاؤں گھالیاں میں بارش کے باعث ہینڈ پمپ میں بجلی کا کرنٹ آگیا۔ گھریلو خاتون نے وضو کرنے کی خاطر ہینڈ پمپ کو چھوا تو اسے کرنٹ لگ گیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں خاتون اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد خاتون کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی