بار ایسوسی ایشن ملکوال کے انتخابات، مظہر عباس گوندل صدر جبکہ سہیل اظہر بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

بار ایسوسی ایشن ملکوال کے انتخابات، مظہر عباس گوندل صدر جبکہ سہیل اظہر بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے
منڈی بہاءالدین(بیورو رپورٹ) بار ایسوسی ایشن ملکوال کے انتخابات، مظہر عباس گوندل صدر جبکہ سہیل اظہر بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کیمطابق تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025 کیلئے گزشتہ روز پولنگ پرامن طریقے سے ہوئی۔ سخت مقابلے کے بعد مظہر عباس گوندل 154 ووٹ حاصل کر کے صدر جبکہ واجد علی گوندل 168 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہو گئے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر سہیل اظہر بلوچ 156 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے۔