چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی و پارلیمانی سیکرٹری برائے بورڈ آف ریونیو ایم پی اے میاں شعیب اویسی کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25ء، چیف منسٹر ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت اور ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی و پارلیمانی سیکرٹری برائے بورڈ آف ریونیو ایم پی اے میاں شعیب اویسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ، مخدوم سید سمیع حسن گیلانی، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ،میاں علی عباس پیرزادہ، ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور اورمتعلقہ محکموں کے انتظامی افسران شریک ہوئے۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی و ایم پی اے میاں شعیب اویسی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرایا جائے اور متعلقہ نگران افسران فیلڈ مانیٹرنگ کے عمل کو مزید موثر بنائیں تاکہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ ہو۔اجلاس میں شریک اراکین اسمبلی نے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے عوام الناس کو مستفید کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پورنے اجلاس کو جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25ء اور چیف منسٹر ڈسٹرکٹ ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت 238 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 44 بلین روپے ہے اور ابتک 2910 ملین روپے کے ترقیاتی فنڈز استعمال کئے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم کے خاتمہ سمیت ٹریفک مینجمنٹ اور نارکوٹکس کے خاتمہ کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button