انڈس ہائی وے پر ٹرالر اور مسافر کوچ میں تصادم ۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا حادثے میں خواتین بچوں سمیت 9 مسافروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کا اظہار

وزیراعلی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرک ہائی وے حادثے کے جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
پشاور (ویب ڈیسک) انڈس ہائی وے پر کرک کے علاقے امبیری کلےچوک پر ٹرالر اور مسافر کوچ میں حادثہ۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا حادثے میں خواتین بچوں سمیت 9 مسافروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کا اظہار۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے ہائی وے پر جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حادثے میں جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے حادثہ کے زخمی مسافروں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرک ہائی وے حادثے کے جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔