تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی دنیاپور مہر اسحاق سیال نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ فرار ڈاکو کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
دنیاپور(نیوز ڈیسک) تھانہ صدر کے علاقہ 348 ڈبلیو بی کے قریب پولیس مقابلہ / 01 ڈاکو زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پکار 15 پر اطلاع ملی کہ پل شاہ جنید سے دو کس ملزمان نے اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹرسائیکل 125 چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاع پر پولیس 348 ڈبلیو بی پہنچی تو پولیس گاڑی کو دیکھتے ہی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، ایک ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ زخمی ملزم کی شناخت محبوپ پاولی کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی ، رہزنی اور چوری سمیت 43 مقدمات میں ملوث تھا۔ زخمی ہونے والے ڈاکو نے فرار ساتھی ڈاکو کا نام اسلم عرف ڈان بتایا جو تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔زخمی ڈاکو محبوب پاولی سے شہری سے چھینی گئی 125 موٹرسائیکل، 01 پسٹل اور 08 خول بھی برآمد ہوئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی دنیاپور مہر اسحاق سیال نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے فرار ڈاکو کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں۔