شہر میں قبضہ گروپ سرگرم، دن دہاڑے فائرنگ، پولیس بھی با اثر ملزمان کے ساتھ مل گئی ہے۔

انہوں نے 15 پر کال کی لیکن پولیس نے ان کا ساتھ دینے کی بجائے ان کے گھر کے تین افراد حوالات میں بند کر دیئے خواتین نے پولیس اور ملزمان کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

لیاقت پور(نمائندہ خصوصی) شہر میں قبضہ گروپ سرگرم، دن دہاڑے فائرنگ، پولیس بھی با اثر ملزمان کے ساتھ مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہاجر کالونی کی سکونتی راشدہ بی بی نے درجنوں محلہ دار خواتین کے ہمراہ پریس کلب میں پولیس اور قبضہ گروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا وراثتی مکان اور دو دکانیں مہاجر کالونی مین روڈ پر واقع ہے ان کے محلہ دار حفیظ الرحمن، منور الرحمن، حبیب الرحمن، محمد ثمران، اعظم گل اور شیر احمد بااثر قبضہ گیر ہیں جنہوں نے ان کے کرایہ دار گل شیر احمد سے ساز باز سے جعلی اسٹامپ پیپر تیار کیئے پہلے ان کی ایک دکان پر قبضہ کیا گزشتہ روز دن دیہاڑے شدید فائرنگ کے بعد ان کی دوسری دکان پر بھی قبضہ کر لیا انہوں نے کہا کہ وہ غریب عورت مگر ملزمان با اثر ہیں پہلے پولیس کو 15 پر کال کی تو پولیس نے الٹا خواتین سے گالم گلوچ کی اور ملزمان کو تحفظ فراہم کرتے رہے اپنی زیر سرپرستی ان کی دکان پر قبضہ کروایا انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز بھی انہوں نے 15 پر کال کی لیکن پولیس نے ان کا ساتھ دینے کی بجائے ان کے گھر کے تین افراد حوالات میں بند کر دیئے خواتین نے پولیس اور ملزمان کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button