مخالفین کی فائرنگ خاتون وکیل کا بھائی قتل، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی وکیلوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔

مقتول اور ملزمان کے مابین چند دن قبل ہونے والے قتل کے واقعہ کے سلسلہ میں سنگین چپقلش چل رہی تھی

بورےوالا(نیوز ڈیسک) تھانہ شیخ فاضل کی حدود نواحی گاؤں 112 ای بی میں دیرینہ دشمنی پرمخالفین نے فائرنگ کرکے خاتون وکیل کے بھائی کو قتل کر دیا.مقتول اور ملزمان کے مابین چند دن قبل ہونے والے قتل کے واقعہ کے سلسلہ میں سنگین چپقلش چل رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں 112/ای بی میں دیرینہ دشمنی پر قریبی رشتہ دار اصغر اور مختیار نامی شخص نے فائرنگ کرکے بورے والا بار ممبر وکیل آمنہ عطاء کے بھائی گل محمد کو فائرنگ کرکےقتل کر دیا مقتول کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ وکلاء کی بڑی تعداد واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال پہنچ تھانہ شیخ فاضل پولییس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button