تاریخ میں۔ پہلی مرتبہ محکمہ سماجی بہبود اور غیر ملکی این جی اوز کے تعاون سے 3 سو وہیل چیئرز خصوصی افراد میں تقسیم

این جی او کی بانی زاہدہ امین قریشی نے کہا کہ ہماری خصوصی افرادپر مشتمل ٹیم اب تک ملک بھر میں 10 ہزار ویل چیئر بنا کر تقسیم کر چکی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ضلع اٹک میں پہلی مرتبہ یہ عظیم کارخیر کرنے کاسنہری موقع میسر آیا ہے، وہیل چیئرز کی تقسم کا پروگرام آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔

اٹک(نیوز ڈیسک) تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ سماجی بہبود اور غیر ملکی این جی اوز کے تعاون سے 3 سو وہیل چیئرز خصوصی افراد میں تقسیم کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سماجی بہبود ملتان اور غیر ملکی این جی اوز کے تعاون اور محکمہ سوشل ویلفئیر اٹک کے اشتراک سے خصوصی افراد میں عمر کی مناسبت سےمختلف سائز اور اقسام کی 3 سو وہیل چئیرز تقسیم کی گئیں جس میں پچاس وہیل چیئرز ہسپتالوں میں مریضوں کےلیے فراہم کی گئی ہیں اس حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد نجی شادی ہال میں کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا تھے ڈپٹی کمشنر اٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کی تاریخ میں خصوصی افراد کی بحالی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے جو اقدامات کئے ہیں ا سکی نظیر گزشتہ ادوار میں نہیں ملتی ، خصوصی افراد ہمارے بہن بھائی ہیں ان کے لیے ویل چیئر کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے بیرون ملک سے آنے والے این جی اوز کے نمائندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کی جو مدد انہوں نے کی ہے وہ انہیں بہترین سہارا فراہم کرے گی ، این۔جی۔او کی بانی زاہدہ امین قریشی نے کہا کہ ہماری خصوصی افرادپر مشتمل ٹیم اب تک ملک بھر میں 10 ہزار ویل چیئر بنا کر تقسیم کر چکی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ضلع اٹک میں پہلی مرتبہ یہ عظیم کارخیر کرنے کاسنہری موقع میسر آیا ہے، وہیل چیئرز کی تقسم کا پروگرام آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button