شہر میں صاف پانی فراہم کرنے والی لائنوں میں گٹروں کا گندا پانی آنے سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مسئلے بابت کئی بار حکام کو آگاہ کر چکے ہیں مگر اس مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا انہوں نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کی جانب توجہ دیں۔

لیاقت پور (ابو ہریرہ علوی سے) شہر میں صاف پانی فراہم کرنے والی لائنوں میں گٹروں کا گندا پانی آنے سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔لیاقت پور سٹی،مہاجر کالونی،غوثیہ کالونی،اسلام نگر شرقی،فوجی کالونی سمیت دیگر علاقوں میں لائنوں میں صاف پانی کی بجائے گٹروں کا گندا پانی آنے لگا۔اور شہری بدبودار گندا پانی پینے کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،شہریوں محمد افہام،راشد علی،انور،سبحان علی،محمد عارف اور زبیر علی کا کہنا ہے کہ صاف پانی بھرنے کے لیے میونسپل کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اوقات میں گھروں کی موٹریں چلائی جاتی ہے۔تو صاف پانی کی جگہ گٹروں کا گندا پانی آتا ہے۔جوکہ اتنا بدبودار اور گندا ہوتا ہے جس کو زیر استعمال نہیں لایا جاسکتا۔عرصہ دراز سے درپیش اس مسئلہ کے باعث شہری مجبوراً یہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مسئلے بابت کئی بار حکام کو آگاہ کرچکے ہیں مگر اس مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا انہوں نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کی جانب توجہ دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button