ضلعی پولیس کی سالانہ کارگزاری، مختلف مقدمات میں ملوث 20217 ملزمان کو گرفتار کیا، 66 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیا

عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے 284 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
بہاولنگر (نیوز ڈیسک)ضلعی پولیس کی سال 2024 کی کار گزاری،کل15812مقدمات درج،20217ملزمان گرفتار،4120مجرمان اشتہاری،2800عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اورکل32 کروڑ66لاکھ 80روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی اونصیب اللہ خاں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنصیب اللہ خاں کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث20217ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 30 کروڑ23 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔30 خطرناک گینگز کو ٹریس کرکے117 ملزمان کو گرفتا ر کرکے انکے قبضہ سے 2کروڑ22لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ بر آمد کیا۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے726ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے53 رائفلیں،94بندوقیں /رپیٹر،551پسٹل،17ریوالور،اور2584روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے1341ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 434کلو657گرام چرس،39کلو 584گرام ہیروئن،13182کلو 760 گرام افیون ،27802لیٹر شراب اور8458لیٹر لہن قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے 298اور Bکیٹیگری کے3822مجرمان اشتہاری اور2800عدالتی مفروران گرفتار کئے۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے65مقدمات کا اندراج کرکے 204ملزمان کو گرفتار کیا۔ خدمت مرکز میں ایک ہی چھت تلے 1لاکھ 7ہزار سے زائد افراد کو سہولیات فراہم کی گئی ۔شہدا پولیس ،غازی پولیس اور حاضر سروس پولیس ملازمین کی ویلفئیر کی مد میں 4کروڑ 36 لاکھ سے زائد کی ویلفئیر کی گئی ۔ورچوئل پولیس اسٹیشن میں 4 ہزار سے زائد خواتین اور بچوں کے مسائل کو حل کرکے انہیں فورسی دادرسی کی گئی ۔تحفظ مرکز میں آ نےوالے 2800 سے زائد ٹرا نسجینڈرز،پسے ہوئے طبقات کے لوگ ،نشے کے عادی لوگ اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے وا لے لو گو ں کو سہولیا ت فرا ہم کی گئیں ۔عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے 284 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔