“بڑی عید پہ بڑا دسترخوان” پاکستان مرکزی مسلم لیگ بہاولنگر کا شاندار فلاحی اقدام. اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر کی بطور مہمان خصوصی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی شرکت

پاکستان مرکزی مسلم لیگ بہاولنگر نے عہد کیا ہے کہ یہ سلسلہ مزید منظم انداز میں پورے سال جاری رہے گا، تاکہ معاشرے کے کمزور طبقات باعزت طریقے سے مستفید ہو سکیں۔
بہاولنگر (سیف الرحمن کلوکا سے) “بڑی عید پہ بڑا دسترخوان” پاکستان مرکزی مسلم لیگ بہاولنگر کا شاندار فلاحی اقدام. زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی شرکت، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت کی جانب سے فلاحی منصوبے جاری رکھنے کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بہاول نگر کے علاقے کمرشل کالج چوک میں “بڑی عید پہ بڑا دسترخوان” کے عنوان سے ایک شاندار فلاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایک بڑا جانور قربان کیا گیا۔ قربانی کے گوشت کے علاوہ عوام سے بھی گوشت اکٹھا کیا گیا، جسے مستحقین میں تقسیم کیا گیا اور بقیہ گوشت سے مزیدار کھانے تیار کر کے عوام کے لیے باوقار انداز میں دسترخوان پر پیش کیے گئے۔
یہ فلاحی اقدام صرف عید تک محدود نہیں، بلکہ پورا سال جاری رہنے والی خدمتِ خلق کی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد معاشرتی ہم آہنگی، اخوت اور مساوات کو فروغ دینا ہے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر، میاں ندیم ارشد صاحب تھے، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے، جو معاشرے میں یکجہتی اور خدمت کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع بہاول نگر کے جنرل سیکرٹری، حافظ امیر حمزہ رافع بھی موجود تھے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف سماجی شخصیت عزتر خان کا ذکر کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا۔
یہ دسترخوان ہے، عزترخوان نہیں۔ یہ خالص عوامی خدمت کا پلیٹ فارم ہے، جو بغیر کسی ذاتی یا سیاسی تشہیر کے صرف اللہ کی رضا اور عوام کی فلاح کے لیے کام کر رہا ہے۔
اس تقریب میں دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں چوہدری کاشف جاوید صاحب صدر پاکستان مرکزی مسلم ضلع بہاول نگر اور سعید عامر صاحب جنرل سیکرٹری، پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل بہاول نگر بھی شامل تھے۔ ان شخصیات نے بھی اس فلاحی اقدام کی بھرپور تحسین کی اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ بہاولنگر نے عہد کیا ہے کہ یہ سلسلہ مزید منظم انداز میں پورے سال جاری رہے گا، تاکہ معاشرے کے کمزور طبقات باعزت طریقے سے مستفید ہو سکیں۔