وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے رمضان نگہبان پیکچ کے ذریعے 10 ہزار بذریعہ پے آرڈر تقسیم جاری۔

بزرگ شہریوں کی بائیو میٹرک ویرفیکشن نہ ہونے سے تقسیم کا عمل مسائل کا شکار،بزرگ شہری پریشان
ڈاہرانوالہ(عامر شفیع سے) پنجاب بھر کی طرح ڈاہرانوالہ میں بھی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے رمضان نگہبان پیکج کے ذریعے مستحق خاندانوں میں 10 ہزار بذریعہ پے آرڈر کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے وہیں یہ پیکچ بزرگ شہریوں کے لیے مسائل کا سبب بھی بن رہا ہے جس کی وجہ سے بزرگ شہری جن کی عمر یں 50 سال سے زیادہ ہیں ان کو 10 ہزار کے پے آرڈر تو مل گئے لیکن چیک کیش کروانے میں ان کو پریشانی کا سامنا ہے.بزرگ شہریوں کی بائیو میٹرک ویرفیکشن میں فنگر پرنٹ میچ نہ ہونے کی وجہ سے کئی شہریوں کے چیک کیش نہیں ہو پا رہے جس کی وجہ سے بزرگ شہری چیک ہاتھ میں اٹھائے پریشانی کے عالم میں مارے مارے پھر رہے ہیں.ڈاہرانوالہ پریس کلب کے توسط سے بزرگ شہریوں جن میں خواتین بھی شامل ہیں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 50 سال سے زائد شہریوں کے لیے بائیو میٹرک ویر فیکشن کی شرط ختم کر کے اس کا کوئی متبادل مناسب حل نکالا جائے.رمضان نگہبان پیکچ کے حامل عوام کی کثیر تعداد کے بنک اکائونٹ نہیں ہیں جس کی وجہ سے رقم ان کے اکاونٹ میں منتقل نہیں ہو سکتی.اس کے علاوہ بائیو میڑک ویر فیکشن کا عمل ہے جس میں فنگر پرنٹ کے میچ نہ ہو نے کا مسئلہ پیش آ رہا ہے.بزرگ شہریوں نے اس مسئلے کے حل کی لیے فوری مناسب لائحہ عمل بنانے کی اپیل کی ہے