موریطانیہ کشتی سانحہ میں جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں حامد شبیر اور سجاد علی کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کر کے میتوں کو سپردِ خاک کر دیا گیا.

نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ میتوں کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا
منڈی بہاءالدین(بیورو رپورٹ) موریطانیہ کشتی سانحہ میں جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں حامد شبیر اور سجاد علی کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کر کے میتوں کو سپردِ خاک کر دیا گیا، نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت، تفصیلات کیمطابق موریطانیہ کشتی سانحہ میں تحصیل پھالیہ کے علاقہ مسیت والی کے دو بھائی حامد شبیر اور ابرار شبیر جبکہ کوٹلی قاضی کا 18 سالہ نوجوان سجاد علی بھی لاپتہ تھے۔ مسیت والی کے رہائشی حامد شبیر اور کوٹلی قاضی کے سجاد علی کی میتیں ان کے گھروں میں آج پہنچ گئیں۔ جبکہ حامد شبیر کے بھائی ابرار شبیر کی لاش تاحال نہیں مل سکی جسے افریقی ایجنٹ نے سمندر میں پھینک دیا تھا۔ حامد شبیر اور سجاد علی کی میتیں گھروں میں پہنچیں تو دیہات میں سوگ کا سماں تھا۔ ہر آنکھ اشک بار تھی۔ والدین اور عزیز واقارب غم سے نڈھال تھے۔ نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ میتوں کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا