قانون کا رکھوالا جیل پولیس اہلکار اپنے ہی محکمے کی زیادتیوں کے خلاف سراپا احتجاج

قانون کا رکھوالا جیل پولیس اہلکار اپنے ہی محکمے کی زیادتیوں کے خلاف سراپا احتجاج
حیدرآباد (نیوز ڈیسک) قانون کا رکھوالا جیل پولیس کا اہلکار اپنے ہی محکمے کی زیادتیوں اور تنخواہ نہ ملنے پر تین معصوم بچے فروخت کرنے پہنچ گیا اور پولیس یونیفارم میں احتجاج بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین جیل حیدرآباد میں تعینات پولیس اہلکار توفیق حسین شاہ نے اپنے تین معصوم بچوں کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ بچوں نے ہاتھوں میں “برائے فروخت” کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔احتجاج کرنے والے پولیس اہلکار توفیق حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اسکی گذشتہ چار ماہ سے تنخواہ بند ہے جبکہ وہ اعلی افسران کو کئی بار درخواستیں دے چکا ہے مگر اسکی فریاد نہیں سنی جاتی۔مہنگائی کے کٹھن دور میں اسکے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں. اسکول کی فیس بھی ادا نہیں کی۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ وہ حالات سے تنگ آکر بچے فروخت کرنے آیا ہے کیونکہ آفس عملہ تنخواہ کی بحالی کیلئے مبینہ طور پر رشوت طلب کررہا ہے۔ اہلکار نے وزیر اعلی سندھ۔ وزیر جیل خانہ جات سندھ اور آئی جی جیل خانہ جات سے اپیل کی ہے کہ اسکی تنخواہ بحال کی جائے۔