کھیلتا ہوا بچہ کنویں میں گر کر جاں بحق۔ ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی

مٹی میں دب جانے کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے 8 سالہ بچے کی علی حیدر کے نام سے شناخت ہوئی ہے
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) کھیلتا ہوا بچہ کنویں میں گر کر جاں بحق۔ ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اڈا تخت محل کے قریب 8 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کنویں میں گر گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بچے کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ مٹی میں دب جانے کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔ جاں بحق ہونے والے 8 سالہ بچے کی علی حیدر کے نام سے شناخت ہوئی ہے