امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا بیان انتہائی احمقانہ اور عالمی امن کے لیےخطرے کی گھنٹی ہے۔ عامر شفیع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا بیان انتہائی احمقانہ اور عالمی امن کے لیےخطرے کی گھنٹی ہے۔ عامر شفیع

ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)ڈاہرانوالہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی و لیکچرار عامر شفیع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کے حالیہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل اور امریکہ کا گھاءونہ منصوبہ ہے جو قیامت تک پورا نہیں ہو سکتا.امریکی صدر کو عہدہ صدرارت سنبھالنے کے بعد اس طرح کا احمقانہ بیان نہیں دینا چاہیے تھا.ان کے اس بیان کے خلاف تمام مسلم مالک کو بھرپور مذمت کرنی چاہیے.اس طرح کے بیانات خود امریکہ کے اپنے مفاد کے خلاف ہیں اس سے دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف نفرت بڑھے گی اور عالمی امن متاثر ہونے کا شدید خطرہ ہے.امریکی صدر کے اس تشویشناک بیان پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس بلا کر امریکہ سے وضاحت طلب کی جائے اور دو ٹوک الفاظ میں مسلم ممالک کا موقف پیش کیا جائے.عامر شفیع نے مزید کہا کہ امریکی صدر کو پوری دنیا میں امن قائم کرنے کا سوچنا چاہیے.مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل کرنا چاہیے.غزہ کی پٹی فلسطینیوں کی ہے اور ہمیشہ رہے گی.

متعلقہ خبریں

Back to top button