پریس کلب(رجسٹرڈ) ملکوال سال 2025ء کے انتخابات کا مرحلہ مکمل۔ نئے عہدیدار منتخب ہو گئے

رانا سلیم بوسال صدر، ابوذر بٹ جنرل سیکرٹری نسیم اکمل خان چیئرمین منتخب ہوئے۔ اراکین اسمبلی سمیت مختلف شخصیات نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد مبارکباد دی ہے۔

منڈی بہاءالدین(بیورو رپورٹ) پریس کلب(رجسٹرڈ) ملکوال سال 2025ء کے انتخابات میں رانا سلیم بوسال صدر، ابوذر بٹ جنرل سیکرٹری نسیم اکمل خان چیئرمین منتخب، اراکین اسمبلی سمیت مختلف شخصیات کی مبارکباد۔ تفصیلات کیمطابق پریس کلب (رجسٹرڈ) ملکوال کے سال 2025 کے انتخابات میں تمام عہدیداروں کو متفقہ طور پر منتخب کر لیا گیا۔ رانا سلیم بوسال صدر، نسیم اکمل خان چیئرمین، طارق بھٹی سرپرست اعلیٰ، محمد آصف سینئر نائب صدر، رضوان بٹ نائب صدر، عمر محمود چوہدری نائب صدر، ابوذر بٹ جنرل سیکرٹری، شیخ شہزاد جوائنٹ سیکرٹری، مسعود گیلانی انفارمیشن سیکرٹری، قاری عبد الرحمٰن فنانس سیکرٹری اور خرم بیگ آفس سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ ضمیر احمد تنویر کو لیگل ایڈ وائزر نامزد کیا گیا۔ مجلس عاملہ میں رانا محمد شمشاد، ملک علی اصغر مدنی، شاہد محمود عاطف، عدنان محمود، رانا آصف نذیر، محمد شائق اور محمد کامران کامل شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے ناصر اقبال بوسال، ایم پی اے اختر عباس بوسال، مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری کاشف ندیم، نائب صدر خرم شہزاد بھلر، جنرل سیکرٹری زاہد محمود بھیروی، سابق صدر بار ایسوسی ایشن مظفر اقبال گوندل، سنی علما کونسل کے ضلعی صدر راؤ محمد اشرف حسینی، مصطفائی تحریک کی مرکزی مجلسِ مشاورت کے ممبر افتخار احمد مانگٹ، مصطفائی تحریک کے سٹی صدر محمد ارشد زیدی سمیت دیگر نے پریس کلب ملکوال کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران پریس کلب کی تعمیر وترقی اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بہتر انداز میں کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button