چیف انجینئر انہار بہاول پور نے نہروں کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

سالانہ مرمت و بحالی کے کاموں کے باعث بہاول پور انہار زون کی مختلف انہار شیڈول کے مطابق بند رہیں گی

بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف انجینئر انہار بہاول پور زون کے دفتر سے جاری ہونے والے مراسلہ کے مطابق سالانہ مرمت و بحالی کے کاموں کے پیش نظر بہاول پور اریگیشن زون کی مشرقی صادقیہ کینال بشمول بارہ ماہی فورڈ واہ کینال 16جنوری 2025ء تک، اپر اینڈ لوور بہاول کینال اور قائم کینال 13جنوری سے 30جنوری تک،ایس ایم بی لنک کینال 11 جنوری سے 28جنوری تک جبکہ پنجند کینال، عباسیہ کینال اور عباسیہ لنک کینال 5جنوری سے 22 جنوری 2025ء تک بند رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button