جماعت اسلامی کو تحصیل میں عوامی قوت بنائیں گے ۔ عبد الرشید اعوان

جماعت اسلامی تحصیل خان پور کے امیر نے تحصیل بھر میں وارڈ وائز عوامی کمیٹیاں تشکیل دیں مقامی امراء کے اجلاس سے خطاب بھی کیا

خان پور+گڑھی اختیار خان (نمائندگان خصوصی ) جماعت اسلامی کو تحصیل خان پور میں عوامی قوت بنائیں گے ۔ عبد الرشید اعوان۔تفصیلات کےمطابق جماعت اسلامی تحصیل خان پور کے امرائے مقامی کا اجلاس زیر صدارت امیر جماعت اسلامی تحصیل خان پور عبد الرشید اعوان دفتر جماعت اسلامی ظاھرپیر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی کمیٹیوں کے قیام، ڈونرز کانفرنسوں کے انعقاد کی پلاننگ کی گئی۔ اس موقع پر عبد الرشید اعوان امیر جماعت اسلامی تحصیل خان پور نے مقامی امراء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھر میں شہروں، وارڈز اور دیہاتوں میں یونین کونسل سطح پر عوامی کمیٹیاں بنانے کے لیے بھرپور محنت کریں اور یہ عوامی کمیٹیاں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ آ پ لوگ اپنی بھرپور کوشش کریں اور تحصیل خان پور میں جماعت اسلامی کو عوامی قوت بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک میں عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام چاہتے ہیں اور اس ملک کا مستقبل اب جماعت اسلامی ہی ہے۔ اجلاس میں راشدمسعود، عامراشتیاق چوھدری، ڈاکٹر رحیم الدین، میاں الطاف فرید چنجن، ڈاکٹر رفیق احمد، عبداللہ حنیف عثمان غنی جامعی ، مولانا عدنان صدیقی ، عامر فرید کےعلاوہ دیگر عہدے داروں نےبھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button