معروف سماجی و کاروباری شخصیت کی جانب سے اپنے اساتذہ اور کلاس فیلوز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد۔

اس تقریب کو سماجی ہم آہنگی اور محبت و یگانگت کے فروغ میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس نے فورٹ عباس میں دوستی اور احترام کی نئی مثال قائم کی۔
فورٹ عباس (تحصیل رپورٹر) سپوت فورٹ عباس، محمد راشد حنیف کا اپنے اساتذہ اور کلاس فیلوز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والی فورٹ عباس کی رہائشی شخصیات نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس کی سماجی، کارباری معروف شخصیت اور روڈن انکلیو اسلام آباد کے جنرل مینیجر، محمد راشد حنیف نے اپنے ڈیرہ کسان کالونی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب اساتذہ کرام اور کلاس فیلوز کے اعزاز میں منعقد کی گئی، جس نے فورٹ عباس کی سماجی زندگی میں ایک یادگار لمحہ رقم کیا۔تقریب میں مختلف شہروں سے محمد راشد حنیف کے کلاس فیلوز اور جاب ہولڈرز نے شرکت کی، جن میں بہاولپور سے آنے والے معروف استاد اختر قیصر صاحب خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں سے آئے مہمانوں نے اس پروگرام میں اپنی موجودگی سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔صدر پریس کلب ندیم ظفر کی شرکت نے تقریب کی رونق کو مزید بڑھا دیا۔ شرکاء نے محمد راشد حنیف کے اس شاندار اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں اساتذہ، کلاس فیلوز، اور دوستوں کو دوبارہ ملنے اور اپنی یادیں تازہ کرنے کا موقع ملا۔محمد راشد حنیف کی جانب سے فورٹ عباس کے مینجر، نذر سعید چوہدری نے مہمانوں کے لئے شاندار ڈنر اور مہمان نوازی کا خصوصی انتظام کیا، جس نے تقریب کو ایک مثالی سماجی اجتماع بنا دیا۔ اس تقریب نے یہ ثابت کیا کہ کس طرح پرانے تعلقات اور عزت و احترام کو نئی زندگی دی جا سکتی ہے۔
اس تقریب کو سماجی ہم آہنگی اور محبت و یگانگت کے فروغ میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس نے فورٹ عباس میں دوستی اور احترام کی نئی مثال قائم کی۔