بار ایسوسی ایشن لیاقت پور کے انتخابات میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری۔ سینئر وکلاء کے گروپس نے محمد احمد جلال چانڈیہ کے پورے پینل کو ووٹ اور سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا

بار ایسوسی ایشن لیاقت پور کے انتخابات میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری۔ سینئر وکلاء کے گروپس نے محمد احمد جلال چانڈیہ کے پورے پینل کو ووٹ اور سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا

لیاقت پور(ابو ہریرہ علوی سے) بار ایسوسی ایشن لیاقت پور کے انتخابات میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری۔ سینئر وکلاء اور کئی گروپس نے صدر کے لیے محمد احمد جلال چانڈیہ اور جنرل سیکرٹری کے لیے محمد خالد بوہنہ سمیت احمد جلال چانڈیہ کے پورے پینل کو ووٹ اور سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا اس موقع پر محمد شہزاد گھنیہ، کاشف نواز خان چانڈیہ اور رؤف رشید ایڈووکیٹس نے کہا کہ محمد احمد جلال چانڈیہ اور اس کا پورا گروپ بااخلاق، ایماندار اور وکلاء کے مسائل کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ انشاءاللہ 11 جنوری حق اور سچ کی فتح کا دن ہوگا۔احمد جلال چانڈیہ گروپ میں شامل ہونے والے وکلا میں محمد تنویر زیدی، محمد ندیم عباس، محمد اقرار خان، عبدالمجید، محمد سلیمان عامر، محمد علی جاوید، محمد نواز ایڈوکیٹس نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت احمد جلال چانڈیہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ صدر کے امیدوار احمد جلال چانڈیہ اور جنرل سیکرٹری خالد بوہنہ نے کہا کہ وکلاء کی خدمت اولین ترجیح ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button