کھیلوں کا فروغ ہی نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچاسکتا ہے۔تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب راغب ہونا ایک مثبت عمل ہے۔صحت مند جسم کے لیے صحت مند سرگرمیاں بہت ضروری ہے۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد کا لیجنڈ ہاکی لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

یہ ہاکی لیگ 10 جنوری 2025 تک سینئر ہاکی کوچ نصیر احمد فرخ کی سرپرستی میں جاری رہے گی۔

لیاقت پور(ابوہریرہ علوی سے) کھیلوں کا فروغ ہی نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچاسکتا ہے۔تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب راغب ہونا ایک مثبت عمل ہے۔صحت مند جسم کے لیے صحت مند سرگرمیاں بہت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے مسعود سپورٹس کمپلیکس کے ہاکی گراؤنڈ میں لیجنڈ ہاکی لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بڑی خوشی ہوتی ہے کہ ہم نے آپ بھائیوں کے ساتھ مل کر جو سہولیات فراہم کی اس کے ثمرات نظر آرہے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ تمام سہولیات مکمل ہوں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری محمود احمد بھی حلقہ کے مسائل کے خاتمے کے لیے بھر پور کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔سپورٹس کمپلیکس،اسٹیڈیم میں بہتر سے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔بنیادی سہولیات جن میں پانی بینچز،اسٹیج اور دیگر سہولیات کا بندوبست کر رہے ہیں۔بچوں کو کھیلتا ہوا دیکھ کر خوشی اور دلی سکون ہوتا ہے۔سابق ایم پی اے چوہدری مسعود احمد نے بچوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے والدین کی ہر بات مانے اور ان کی دیکھ بھال کریں۔جو بچے کھیلوں کے میدان میں نہیں آرہے۔انہیں بھی میدان میں لے کر آئیں۔آپ اور شہر کی ضروریات کے مطابق کوشش جاری رکھیں گے۔سابق ایم پی اے چوہدری مسعود احمد نے نصیر احمد فرخ،حاجی محمد طارق علوی،اعظم چوہدری،محمد اشفاق،سجاد حسین ملک کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر اور ہاکی سے بال کو کک کرکے لیگ کا افتتاح کیا اور دعا کروائی۔انہوں نے ٹیم اونرز میں کٹس بھی تقسیم کی۔افتتاحی تقریب میں پانچوں ٹیموں کے اونرز اعظم چوہدری،حاجی محمد طارق علوی،خاقان خالد رانا،سجاد حسین ملک،عامر امین مغل،کرامت اللہ،بلال کھرل،چوہدری محمد اعجاز،ایوب صغیر،محمد معاویہ،محمد اشفاق،صابر حسین،محمد آصف،محمد فاروق اعظم،نوید علی،عدنان شوکت،میاں آفتاب اور دیگر نے شرکت کی۔یہ ہاکی لیگ 10 جنوری 2025 تک سینئر ہاکی کوچ نصیر احمد فرخ کی سرپرستی میں جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button