ٹریفک حادثہ میں جانبحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔ شدید زخمیوں میں سے 5 افراد کو بہاولپور جبکہ دو زخمیوں کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔ المناک ٹریفک حادثے کی وجہ سے علاقے میں سوگ کا ماحول ہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک , ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ آفیسر راؤ شرافت علی اور ریسکیو 1122 کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عتیق الرحمن نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) ٹریفک حادثہ میں جانبحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔ علاقے میں سوگ کا ماحول۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے فورٹ عباس جانے والی تیز رفتار بس نے اڈہ گجیانی کے قریب مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں وین تباہ ہو گئی اور وین میں سوار 5 مسافر جانبحق ہو گئے جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے۔ شدید زخمی افراد میں سے 5 کو بہاولپور جبکہ دو زخمیوں کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔ مقامی لوگوں نے پٹرولنگ پولیس کے ساتھ مل کر وین میں پھنسے مسافروں کو نکالا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقامی پولیس ، پٹرولنگ پولیس ، ڈی ایس پی ٹریفک , ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ آفیسر راؤ شرافت علی اور ریسکیو 1122 کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عتیق الرحمن نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔
المناک ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر علاقے میں سوگ کا ماحول ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button