کتے اور کتوں کے مالک لڑ پڑے۔ 6 افراد زخمی۔ پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا

لڑائی جھگڑے کا واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا۔
بہاولنگر(بیورو رپورٹ) تھانہ صدر کے علاقہ میں کتوں کی لڑائی پر 2 گروپوں میں تصادم ہو گیا۔ تصادم میں ڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ جھگڑے میں ماں باپ اور دو بیٹوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔