ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب کے KPIs انیشی ایٹیو کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو افتاب حسین ،اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ ٹیم ورک اور باہمی رابطے کو فروغ دیں تاکہ عوامی مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے۔ انہوں نے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے جدید تکنیکی وسائل کا استعمال کریں۔
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب کے KPIs انیشی ایٹیو کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو افتاب حسین ،اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد تمام سرکاری محکموں کی کارکردگی کا تجزیہ اور ان کے اہداف کے حصول کا جائزہ لینا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران تمام محکموں سے مرحلہ وار بریفنگ لی اور مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مقررہ وقت میں مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ KPIs انیشی ایٹیو وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانا اور محکموں کی کارکردگی کو شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ ٹیم ورک اور باہمی رابطے کو فروغ دیں تاکہ عوامی مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے۔ انہوں نے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے جدید تکنیکی وسائل کا استعمال کریں۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کارکردگی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام افسران کو اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور محنت سے انجام دینے کی تلقین کی۔ اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ تمام محکمے عوامی فلاح و بہبود کے لیے پوری تندہی سے کام کریں گے۔