شہر میں چور لٹیرے بے لگام، دن دیہاڑے سنار کی دوکان میں ڈکیتی، پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام

ڈاکو جیولر کی دوکان سے 70 لاکھ روپے کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی ڈی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس مصروف تفتیش
اوکاڑہ(نیوز ڈیسک) چور لٹیرے بےلگام ہوگئے پولیس چوروں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی اوکاڑہ کچہری بازار میں دن دیہاڑے جیولر کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کر کے ڈاکو فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کچہری بازار میں دن دیہاڑے جیولر کی دکان میں ڈکیتی کی واردات دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر دکان میں داخل ہوئے، جیولر عمیر رضا کو یرغمال بنا کر ڈاکوؤں نے 70 لاکھ روپے مالیت سے زاہد کے طلائ زیورات لوٹ لیے، ڈاکو سی سی ٹی وی ڈی وی بھی اتار کر ساتھ لے گئے۔ ڈی ایس پی سٹی مہر یوسف پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے۔