بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی معاشی استحکام کی علامت اور(ن)لیگ حکومت کا چھوٹی عید پر غریب عوام کے لیے بڑا تحفہ ہے.چوہدری احسان الحق باجوہ

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت مہنگائی کم کرنے کے ایک جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے.جس کے اثرات سے ملک سے مہنگائی میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے اور غریب عوام سکھ کا سانس لے رہی ہے

ڈاہرانوالہ(عامر شفیع سے) مسلم لیگ(ن)کے ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزرات اوور سیز پاکستانیز و ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری احسان الحق باجوہ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے غریب عوام کے لیےبجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ ریلیف پیکج کے اعلان کو چھوٹی عید پر بڑا تحفہ قرار دیتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی ملک میں معاشی استحکام کی علامت ہے.بجلی کی قمیتیں جو دن بدن آسمان سے باتیں کر رہی تھیں اور کمی کا دور دور تک امکان بھی نظر نہیں آ رہا تھا وزیر اعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم نے دن رات محنت اور لگن کے ساتھ عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ وفا کر دیا.چوہدری احسان الحق باجوہ نے بجلی کی قیمت میں ریکارڈ کمی کو مسلم لیگ ن کی حکومت کے پہلے سال کی تکیمل پر عظیم تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں روز عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جاتے تھے.ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا.لیکن اللہ کے فضل و کرم سے آج ملک سنبھل چکا ہے.ملکی ترقی کے ستارے روشن ہو چکے ہیں.ملک کی باگ دوڑ مخلص قیادت کے ہاتھ میں ہے.انشا ءاللہ اب ملک دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گا.آنے والا دور مزید ترقی اور خوشحالی کا دور ثابت ہو گا.وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت مہنگائی کم کرنے کے ایک جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے.جس کے اثرات سے ملک سے مہنگائی میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے اور غریب عوام سکھ کا سانس لے رہی ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button