والدین پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت کی کوششوں کا ساتھ دیں۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2786ٹیمیں فرائض سر انجام دیں گی جن میں 136فکس ، 2562 موبائل اور 88 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں

بہاول نگر(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا بہاولنگر کے مختلف علاقوں میں میں کام کرنے والی پولیو ٹیموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا، معائنے کے دوران، اس بات کی تصدیق کی گئی کہ تمام بچوں کو ٹیکے لگائے گئے ہیں، اور ویکسینیشن پروٹوکول کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے انگلیوں کے مناسب نشانات کیے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ والدین پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں اور حفاظتی ویکسین پلوا ئیں۔ ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے مزید کہا کہ ویکسین سے ہم بچوں کو پولیو سے بچا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین وٹامن اے کیپسول پلوائیں اور 3 فروری سے 7 فروری کے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں محکمہ صحت کے افسران ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ واضح رہے کہ3 سے 7 فروری کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر سے ویکسین کے قطرے پلائیں گی جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 6فروری اور 7فروری تک کی جائے گی۔انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بہاول نگر میں پانچ سال تک کی عمر کے (592575) بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2786ٹیمیں فرائض سر انجام دیں گی جن میں 136فکس ، 2562 موبائل اور 88 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button