ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کوارٹر سمیرا ربانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد

پچھتر مائیکرون سے کم موٹائی والے شاپر بیگ پر پابندی اور اس حوالہ سے عوامی شعور و آگاہی بیدار کرنے بارے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
بہاول پور (ویب ڈیسک ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سمیرا ربانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات و سیکرٹری ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹی انصر عباس نے پلاسٹک ریگولیشن 2024ء بارے بریف کیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے شاپر بیگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں صدربہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، سی ای او بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،صدر انجمن تاجران، پنجاب فوڈ اتھارٹی، پنجاب ہائی وے پیٹرول، محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان فیلڈ میں فعال انداز میں کام کریں اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔نیز 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے شاپر بیگ کے استعمال سے ہونے والے خطرات سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔