نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سےفرار، قتل ہونے والے نوجوان کی رقم محفوظ

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سےفرار، قتل ہونے والے نوجوان کی رقم محفوظ

عمرکوٹ(نیوز ڈیسک) نامعلوم افراد کی فائرنگ، فائرنگ سے نوجوان جانبحق ہو گیا ہے. تفصیلات کے مطابق روجھان کے نواحی علاقہ عمر کوٹ میں نوجوان کو 2 موٹر سائکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔ قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت منور سانگھی کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول دوکان بند کرکے اپنے گھر موٹر سائیکل پر جارہا تھا۔ مقتول کی جیب سے پانچ لاکھ نقدی اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ ملزمان نقدی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیے۔ ایس ڈی پی او نے تحقیقات کا دائرہ وسع کرکے لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔اور کہا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button