نائب صدر پریس کلب بہاولنگر رانا ثاقب سلیم کے والد رانا سلیم صاحب انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ جامع العلوم بہاولنگر میں مفتی خلیق احمد اخون کی امامت میں ادا کی گئی

مرحوم تبلیغی جماعت جناح کالونی کے امیر تھے مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے انکی نماز جنازہ میں صحافیوں ، وکلاء ، علماء کرام ، تاجران اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

بہاولنگر (طاہر کریم سے) نائب صدر پریس کلب بہاولنگر رانا ثاقب سلیم کے والد رانا سلیم صاحب انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ جامع العلوم بہاولنگر میں مفتی خلیق احمد اخون کی امامت میں ادا کی گئی مرحوم تبلیغی جماعت جناح کالونی کے امیر تھے مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے انکی نماز جنازہ میں صحافیوں ، وکلاء ، علماء کرام ، تاجران اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحوم کو شہر کے بڑے سٹی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم نے سماجی خدمات سے بھرپور زندگی گزاری ۔ آپ صوفی مزاج سادہ طبیعت انسان تھے بطور استاد درجنوں شاگرد انکی سدا بہار شخصیت اور شفقت بھری راہنمائی سے فیض یاب ہوئے انکے بیٹوں میں رانا راشد سلم، رانا عامر سلیم ، رانا ثاقب سلیم ، رانا شہزاد سلیم اور رانا فیصل سلیم شامل ہیں سماجی ، سیاسی حلقوں اور افراد نے ورثاء سے تعزیت کا اظہار اور بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button