ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس فکسیشن و کنڑول کمیٹی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد

ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور اشیائے خوردونوش کے نئے نرخ مقرر کئے گئے
بہاول پور (ویب ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس فکسیشن و کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایم پی اے سعدیہ مظفر، صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز اور انجمن تاجران کے نمائندگان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے اور نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائے جائیں۔اجلاس میں دال چنا (باریک) کا نرخ 320/- روپے فی کلو گرام، دال چنا (موٹی) 325/- روپے فی کلوگرام، دال مونگ 375/- روپے فی کلو گرام، دال ماش 425/- روپے فی کلوگرام، دال مسور (موٹی) 260/- روپے فی کلوگرام، چاول باسمتی کچی 263/- روپے فی کلوگرام، چاول اری 115/- روپے فی کلوگرام نرخ مقرر کیا گیا۔اسی طرح چنا سفید (9 ایم ایم) 335/- روپے فی کلوگرام، چنا سفید باریک 265/- روپے فی کلو گرام، بیسن 330/- روپے فی کلوگرام، میدہ و سوجی 110/- روپے فی کلوگرام، روٹی 100 گرام وزن 12/- روپے فی عدد، نان سادہ 120 گرام وزن 20/- روپے فی عدد، گوشت بکرا (مٹن) 1600/- روپے فی کلوگرام، گوشت بڑا (بیف) 800/- روپے فی کلوگرام، دودھ کھلا 150/- روپے فی لیٹر اور دہی 160/- روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیا۔