شہری علاقے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ لائنوں میں بدبودار گندا پانی آنے لگا

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس منصوبے میں ہونے والی کرپشن اور نااہلی میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں اور اس مسلئے سے شہریوں کی جان چھڑوائیں۔
لیاقت پور (ابو ہریرہ علوی سے)شہری علاقے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔لائنوں میں بدبودار گندا پانی آنے لگا۔محکمہ پبلک ہیلتھ کی مبینہ نااہلی، کرپشن اور ناقص حکمت عملی سے بچھائی جانے والی اللہ آباد سے لیاقت پور صاف پانی مہیا کرنے والی واٹر سپلائی کی پائپ لائن شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی۔پائپ لائن کا پھٹنا معمول بن گیا۔ چند روز قبل اللہ والا چوک کے قریب لائن کو ٹھیک کیا گیا تو لائن دوسری جگہ سے پھٹ گئی۔ میونسپل کمیٹی کا عملہ لائن کی مرمت کرنے میں مصروف ہے تاحال یہ سکیم میونسپل کمیٹی حکام کے ہینڈ اوور نہیں ہوئی۔ ہینڈ اوور ہونے سے قبل ہی لائن متعدد جگہوں سے پھٹ چکی ہے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ لائن پھٹنے کے باوجود توجہ نہیں دیتا۔ جس پر میونسپل کمیٹی حکام کو ہی حرکت میں آنا پڑتا ہے۔ مبینہ نااہلی، کرپشن اور ناقص حکمت عملی سے بچھائی جانے والی پائپ لائن آئے روز پھٹ جاتی ہے۔ لائن پھٹنے سے لیاقت پور شہر کو صاف پانی کی سپلائی بند ہوجاتی ہے اور گھروں میں بدبو دار گندا پانی آتا ہے۔ جس پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور سے اپیل کی ہے کہ وہ اس منصوبے میں ہونے والی کرپشن اور نااہلی میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں اور اس مسلئے سے شہریوں کی جان چھڑوائیں۔