بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی سرگرمیاں جاری۔ نئی دھڑے بندیاں اور جوڑ توڑ عروج پر

محمد اجمل قادری، سید عون محمد بخاری، سید اللہ وسایا شاہ ایڈووکیٹس نے المصطفی لائرز فورم کو خیر آباد کہہ کر محمد احمد جلال چانڈیہ گروپ کو جوائن کرلیا

لیاقت پور (ابو ہریرہ علوی سے) بار ایسوسی ایشن لیاقت پور کے انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی سرگرمیاں جاری، محمد اجمل قادری، سید عون محمد بخاری، سید اللہ وسایا شاہ ایڈووکیٹس نے المصطفی لائرز فورم کو خیر آباد کہہ کر محمد احمد جلال چانڈیہ گروپ کو جوائن کرلیا اور امیدوار صدر احمد جلال خان چانڈیہ، امیدوار نائب صدر عامر فاروق یزدانی، امیدوار جنرل سیکرٹری جام محمد خالد بوہنہ اور امیدوار جوائنٹ سیکرٹری حافظ محمد جندوڈہ نائچ کی مکمل سپورٹ اور ووٹ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر امیدوار صدر محمد احمد جلال خان چانڈیہ،محمد سلیم خان گوپانگ اور دیگر وکلا عبدالرشید دلاور، محمد جمشید دلاور ایڈووکیٹس نے گروپ میں شامل ہونے والے نئے دوستوں کو ویلکم کیا۔ محمد سلیم خان گوپانگ ایڈووکیٹ نے کہا کہ محمد احمد جلال خان چانڈیہ با اخلاق اور جرآت مند لیڈر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button