ریسکیو 1122 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ گذشتہ سال ریسکیو 1122 نے 6115 ایمرجنسیز کو ڈیل کیا۔ میڈیا کوآرڈینیٹر

شہریوں کو چاہیے کہ بِلا ضرورت سفر کرنے سے گریز کریں۔ ضرورت کے وقت سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ اور رفتار آہستہ رکھیں۔ گاڑی کی لائٹس ان رکھیں اور لو بیم ہیڈ لائٹس کا استعمال کریں۔

لیاقت پور (ابوہریرہ علوی سے) گذشتہ سال ریسکیو 1122 نے 6115 ایمرجنسیز کو ڈیل کیا، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد صابر اکرم کے مطابق ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عمران ساجد نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے 857 روڈ ٹریفک حادثات، 108 فائر کیس، 100 کرائم (لڑائی جھگڑے ،فائرنگ) کیس، 5 ڈروننگ (ڈوبنے) کے واقعات، 4553 میڈیکل کیس اور 492 دوسرے متفرق کیسز پر ریسپانس کیا۔ ریسکیو 1122 نے 5942 مریضوں کوریسکیوکیا، جن میں سے 1005مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ 4830 افراد کوابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 104 افراد موقع پرجاں بحق ہوئے۔ 17 ایمرجنسیز روزانہ اور 9 منٹ اوسط فی ایمرجنسی ریسپانس ٹائم رہا۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر نے بتایا کہ تحصیل لیاقت پور میں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ڈاکٹروں کی طرف سے ریفرکئے گئے 811 افراد کو کم سہولیات والے ہسپتالوں سے بہتر سہولیات والے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ جبکہ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار نے سال 2024 میں ریسکیو آفس کے سرپرائز وزٹ کئے۔ آفس اور سروس کی بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور تمام سٹاف کو مزید جذبے اور جانفشانی سے کام کرنے کی تلقین کی۔ گذشتہ سال مختلف سیفٹی ٹریننگز وتربیتی کورسزکے ذریعے تعلیمی و نجی اداروں، صنعتی اداروں، کاروباری مراکز، کارخانوں، فیکٹریوں اور عام لوگوں میں پاکستان لائف سیور پروگرام، آر سی سی، بیسک لائف سپورٹ، فائر سیفٹی اورینٹیشن، روڈ سیفٹی، صنعتی تباہ کاریوں سے بچاﺅ کی عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر نے مزید بتایا کہ جاری منصوبہ بندی کے تحت اس پروگرام کو رواں سال بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ معاشرے کوتربیت یافتہ بنانے کا خواب پورا کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ ریسکیورز کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ مفاہمتی معاہدے کئے گئے۔ تحصیل لیاقت پور میں ریسکیو1122 کی طرف سے سالانہ سپورٹس گالا کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو ٹیموں اورتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے درمیان کرکٹ، فُٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، رسہ کشی، دوڑ اور دیگر مقابلے کروائے گئے۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عمران ساجد نے حالیہ شدید دھند کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہریوں کو چاہیے کہ بِلا ضرورت سفر کرنے سے گریز کریں۔ ضرورت کے وقت سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ اور رفتار آہستہ رکھیں۔ گاڑی کی لائٹس ان رکھیں اور لو بیم ہیڈ لائٹس کا استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button