لاڑکانہ کی سچل ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین سرفراز کھوکھر نے کہا ہے کہ سچل ٹاؤن کمیٹی کے نظر محلہ میں گٹروں اور نالیوں کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے

گٹروں اور نالیوں کی صفائی کے دوران صفائی عملے کو گٹروں اور نالوں سے مٹی اور ریت سے بھری ہوئی بوریاں ملیں ہیں۔ جس کی وجہ سے آئے روز نظر محلہ کے روڈ راستوں اور گلی محلوں میں سیوریج کا گندا پانی کھڑا رہتا تھا اور اہل علاقہ سخت اذیت سے دو چار ہوتے تھے
لاڑکانہ (عبدالفتاح اوڈھو) لاڑکانہ کی سچل ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین سرفراز کھوکھر نے کہا ہے کہ سچل ٹاؤن کمیٹی کے نظر محلہ میں گٹروں اور نالیوں کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ گٹروں اور نالیوں کی صفائی کے دوران صفائی عملے کو گٹروں اور نالوں سے مٹی اور ریت سے بھری ہوئی بوریاں ملیں ہیں۔ جس کی وجہ سے آئے روز نظر محلہ کے روڈ راستوں اور گلی محلوں میں سیوریج کا گندا پانی کھڑا رہتا تھا اور اہل علاقہ سخت اذیت سے دو چار ہوتے تھے۔ چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سچل سرفراز کھوکھر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹکل سیکٹری اور رکن صوبائی اسمبلی جمیل احمد سومرو نے تمامتر ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنے ٹاؤن میں لوگوں کو ریلیف دیں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے واضح احکامات کی روشنی میں نہ صرف نظر محلہ بلکہ پوری ٹاؤن کمیٹی سچل میں گٹروں نالوں کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ٹاؤن کمیٹی سچل کے مختلف چوک چوراہوں کو برقی قمقموں، پھول پودوں اور پانی کے فوارے لگا کر چوک چوراہوں کو خوبصورت بنایا جارہا ہے۔ ہماری اولین ترجیح ہے کہ سچل ٹاؤن کی ہر گلی محلہ کو صاف ستھرا رکھا جائے ۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنے گھر دفتر کا کوڑا کچرا گلی محلے میں پھینکنے کے بجائے سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کے صفائی کے عملے کے حوالے کریں کیونکہ کے ان کے تعاون کے بغیر کوئی بھی کام ممکن نہیں ہے۔ گٹروں بڑے بڑے نالوں میں مٹی سے بھری بوریاں ڈالنے والوں کی نشاہدہی کریں تاکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔



