دارالعلوم مرکزی جامع مسجد کرمانوالہ میں محفل شان سیدنا صدیق اکبر کا اہتمام کیا گیا۔جس کی سربراہی مہتمم و بانی صوفی دل محمد نقشبندی اور امام وخطیب مفتی سلیم رضوی نے کی

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، علماء اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

لیاقت پور (ابو ہریرہ علوی سے) دارالعلوم مرکزی جامع مسجد کرمانوالہ میں محفل شان سیدنا صدیق اکبر کا اہتمام کیا گیا۔جس کی سربراہی مہتمم و بانی صوفی دل محمد نقشبندی اور امام وخطیب مفتی سلیم رضوی نے کی۔نعت رسول مقبول کی سعادت معروف نعت خواں سید ناصر حسین شاہ نے حاصل کی۔جبکہ مفتی سلیم رضوی،مفتی محمود احمد سعیدی،پیر محمد اکرم سیفی،راشد رفیق چوہدری علامہ عرفان چشتی،مولانا فیض محمد ودیگر نے سیدنا صدیق اکبر کی شان میں بیان کیا۔محفل میں کیپٹن (ر) بشیر احمد،قاری محمد حسین،قاری محمد عبدالمنان،قاری محمد صادق،قاری خورشید احمد،ساجد حسین سعیدی،احسان الحق قادری،محمد ارشد ندیم سعیدی،ڈاکٹر شہباز خان رند،طارق محمود شاد،حاجی محمد طارق علوی،وفا سلیم تسکین،ابوہریرہ علوی،جمعہ خان انجم،احسان اللہ،احمد رضا قادری علماء،شہریوں اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button