راولپنڈی میں یتیم بچیوں کے لیے اورفن ایج ہوم بنانے کا منصوبہ

راولپنڈی (علی رضا سے) نان گورنمنٹل آرگنائزیشن SAM لائف سیورز کا ہیومن سیورز فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا جس میں شاویز عدالت سی ای او سیم لائف سیورز اور چودھری عتیق الرحمن چئیرمن ہیومین سیورز فائونڈیشن نے MoU پر دستخط کئے ۔ پراجیکٹ ہیڈ زویا خالد اور نوجوان طلبہ و طالبات پر مشتمل یہ گروپ راولپنڈی میں یتیم بچیوں کے لیے اورفن ایج ہوم بنانے جارہے ہیں جس میں بچیوں کو مفت تعلیم ، رہائش کے ساتھ ساتھ جدید ہنر بھی سکھائے جائیں گے تاکہ یہ بچیاں معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں ۔سی ای او سیم لائف سیورز شاویز عدالت کا کہنا ہے کہ بچیاں معاشرے میں ترقی کا ضامن بن سکتی ہیں بطور نوجوان ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم معاشرے میں ایسی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔