حکومت پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالرز وصول۔

کراچی (بزنس ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے حکومت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے خلاف اقدامات کے لیے پانچ سو ملین ڈالرز بطور قرض ٹرانسفر کر دئیے۔ یہ رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہو گی۔