پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا ۔ 100 انڈیکس ایک لاکھ کے میجک نمبر کو کراس کر گیا

کراچی( بزنس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا ۔ 100 انڈیکس ایک لاکھ کے میجک نمبر کو کراس کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شیئرز 900 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ 100,000 کے نمبر کو عبور کر کے نیا ریکارڈ بن گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے ایک مختصر وقفے کے لیے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندے کا رجحان رہا۔ مگر سیاسی بحران ختم ہوتے ہی سٹاک ایکسچینج نے بلندی کی طرف سفر شروع کر دیا۔