پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام۔ میوچل فنڈز کی آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شیئرز میں بھاری سرمایہ کاری

آج مارکیٹ میں 67 ارب مالیت کے ایک ارب 48 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔

کراچی (بزنس ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام۔ میوچل فنڈز کی آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شیئرز میں بھاری سرمایہ کاری۔ تفصیلات کے مطابق آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا۔ 100 انڈیکس 1868 پوائنٹس بڑھ کر 116169 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ میوچل فنڈز کی آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شیئرز میں بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھی۔اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 2300 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
آج مارکیٹ میں 67 ارب مالیت کے ایک ارب 48 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button