ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپ کمیٹی کے اجلاس میں قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے دس کیسز کی منظوری دے دی گئی۔

حکومت پنجاب نے نئے پیٹرول پمپس کی تنصیب کے حوالہ سے این او سی جاری کرنے کی ٹائم لائن طے کی ہے اور تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ این او سی جاری کرتے وقت ٹائم لائن پر عمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان
رحیم یار خان(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ریاست علی, اسسٹنٹ کمشنرز وقاص ظفر ، فیض فرید ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں نئے پیٹرول پمپس کی منظوری کے حوالہ سے موصول 19 درخواستوں کا جائزہ لیا گیا قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 10 کیسز کی منظوری دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تاجر برادری کی سہولت کیلئے نئے پیٹرول پمپس کی تنصیب کے حوالہ سے این او سی جاری کرنے کی ٹائم لائن طے کی ہے اور تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ این او سی جاری کرتے وقت ٹائم لائن پر عمل کریں بلا جواز کسی بھی این او سی کے اجراء میں تاخیر نہ کی جائے۔