ڈسکوز صارفین کیلئے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی۔

نیپرا نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈسکوز صارفین کیلئے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 75 پیسے فی یونٹ کمی۔ بجلی کی قیمت میں کمی نومبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا فائدہ ڈسکوز صارفین کو جنوری کے بلوں میں ملے گا۔ کےالیکٹرک صارفین کیلئے بھی بجلی کی قیمت میں 49 پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کیلئے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی۔ نیپرا نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔