سعودی حکومت نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کر دی۔

وزیر اعظم پاکستان کی سعودی فرمانروا سے ملاقات کا پہلا نتیجہ سامنے آ گیا
کراچی( ویب ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان کی سعودی فرمانروا سے ملاقات کا پہلا نتیجہ سامنے آ گیا۔ سعودی حکومت نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کر دی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری اعلامیہ کے مطابق ڈالر ڈپازٹ کی معیاد آج ختم ہو رہی تھی، مگر اس توسیع کے بعد اس ڈیپازٹ کی واپسی اب ایک سال بعد ہو گی۔