اے ٹو ایف پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کی اوپننگ سرمنی اور پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد۔ علاقہ بھر سے رئیل اسٹیٹ کے افراد کی شرکت

تقریب کا اختتام منتظمین کی جانب سے حاضرین کا شکریہ ادا کرنے اور علاقے کی ترقی کے لیے مزید مواقع فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

فورٹ عباس (عادل نواب سے) فورٹ عباس میں اے ٹو ایف پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کی اوپننگ سرمنی اور پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد۔ علاقہ بھر سے رئیل اسٹیٹ کے افراد کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹو ایف پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام، سی ای او فیضان ایوب اور مینجنگ ڈائریکٹر امجد شہزاد کی قیادت میں، ایک شاندار پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد سبحان میرج ہال میں کیا گیا۔ اس تقریب میں فورٹ عباس کے ٹاؤنز اور سوسائٹیز کے مالکان، ڈیلرز، اور سرمایہ کاروں کے علاوہ علمی، ادبی، اور صحافتی میدان سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی، محمد راشد حنیف، جنرل مینیجر سیلز روڈن انکلیو نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے علاقے میں ریل اسٹیٹ کے فروغ کے لیے اے ٹو ایف پراپرٹیز کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے نوجوانوں کو معاشرے اور ملک کی تعمیر میں عملی کردار ادا کرنے کی ترغیب دی اور تقریب کے شرکاء کو روڈن انکلیو کے بکنگ فارمز بھی تقسیم کیے۔ تقریب میں مختلف معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالغفار اصف، صدر انجمن تاجران محمد سلیم زاہد، صدر فورٹ پریس کلب ندیم ظفر، صدر حلقہ احباب علم و ادب پروفیسر خضر عباس، اور ڈاکٹر انجینئر ندیم مشرف شامل تھے۔ مقررین نےاپنی تقاریر میں اس تقریب کو فورٹ عباس کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔ مہمانِ خصوصی محمد راشد نے کہا، “یہ تقریب اپنی نوعیت کی منفرد تقریب ہے جس میں رئیل اسٹیٹ کے افراد نے بھرپور شرکت کی ہے۔ 2025 پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کا سال ہوگا۔ آپ لوگ محنت کریں، کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔”تقریب کا اختتام منتظمین کی جانب سے حاضرین کا شکریہ ادا کرنے اور علاقے کی ترقی کے لیے مزید مواقع فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button